Thursday, 31 October 2024, 01:07:06 am
 
سکھ یاتریوں کو مذہبی مقامات کے دورے کے دوران تمام سہولیات دی جائینگی،محسن نقوی
September 26, 2023

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کو صوبے کے مذہبی مقامات کے دورے کے دوران تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وہ لاہور میں دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سکھوں کو واپسی پر ننکانہ صاحب کا مقدس پانی ڈبوں میں بند کر کے دینے پر کام کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے لاہور سے کرتاپور تک سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان کیا جس کی حالت انتہائی خراب ہے۔