Thursday, 12 September 2024, 06:15:12 pm
 
چین،جاپان اور جنوبی کوریا کا تعاون کے فروغ پر اتفاق
November 26, 2023

چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزراء خارجہ نے آج تینوں ملکوں کے درمیان تعاون کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس سے تینوں رہنمائوں کے درمیان سربراہی کانفرنس کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

2019 کے بعد تینوں سرکردہ سفارتکاروں کی ملاقات جنوبی کوریا کی بندرگاہ بوسان میں ہوئی۔وزراء خارجہ نے چھ شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جن میں سکیورٹی، معیشت، ٹیکنالوجی شامل ہیں۔