Tuesday, 03 December 2024, 04:00:32 pm
 
پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو60 رنزسے ہرا دیا
February 27, 2024

 پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 214 رنز اسکور کیےاور 215رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم سترہ اوورز میں 154رنز بناسکی۔

ملتان سلطانز کی طرف سےعثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔

اس سے قبل لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔