سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے ۔آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی میں عوام کو تربیت دینے کیلئے چین کے ساتھ ملکر کام کریںگے ۔فواد حسین چوہدری نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے ساتھ ملک تیزی سے آگے بڑھ سکتا ہے۔