Sunday, 08 September 2024, 09:29:04 am
 
کوہالہ مظفر آباد شاہراہ مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں دولائی کے مقام پر بند ہوگئی
July 27, 2024

کوہالہ مظفر آباد شاہراہ بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں دولائی کے مقام پر بند ہو گئی ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے ایک مسافر بس سڑک پر پھنس گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ سڑک کھولنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور توقع ہے کہ یہ سڑک کچھ گھنٹے میں ہلکی گاڑیوں کیلئے کھول دی جائے گی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس وقت کوہالہ مظفر آباد شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔