آج چین کے شہر ہانگ زو میں جاری انیسویں ایشین گیمز میں مردوں کے سکواش کے پول اے کے مقابلے میں پاکستان نے سنگاپور کو ہرادیا۔ پاکستان کے زمان نور نے سنگاپور کے liang aaron jon widjaja کو تین گیمز میں گیارہ ،چھ۔ گیارہ ،چھ اور گیارہ ، نو سے شکست دی۔ آج سکواش کے دوسرے کھیلے جانے والے دو میچوں میں پاکستان کا مقابلہ نیپال اور بھارت سے ہوگا۔