Thursday, 31 October 2024, 01:07:13 am
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جماعت اسلامی جموں وکشمیرپرپابندی میں توسیع کی مذمت
February 28, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت کی طرف سے معروف سماجی، سیاسی اورمذہبی تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی میں توسیع کی شدید مذمت کی ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے جماعت اسلامی پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کھلی بھارتی دہشت گردی کی تازہ مثال ہے۔

انہوں نے کہا جماعت اسلامی اور دیگر آزادی پسند جماعتوں اور ان سے منسلک تنظیموں پر پابندی عائد کرکے یا ان کی املاک چھین کر کشمیری عوام کو سماجی، مذہبی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کے بنیادی حق کےلئے آواز اٹھانے سے نہیں روکا جاسکتا۔