Thursday, 31 October 2024, 01:07:06 am
 
ٹیکسٹائل اور چمڑے کے شعبوں نے ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کیا ہے، گورنر
May 28, 2023

سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ منافع بخش ٹیکسٹائل او ر چمڑے کے شعبوں نے ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

اتوار کے روز کراچی میں چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل ایکسپو کے دوے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد ان شعبوں سے وابستہ ہیں اور ملکی معیشت کی ترقی میں خاطرخواہ حصہ لے رہے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ ایکسپو کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پاکستانی عوام اور اداروں کی صلاحیت واضح ہورہی ہے جس میں اب تک ٹیکسٹائل مصنوعات کے پچیس کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔