Monday, 11 November 2024, 01:23:46 am
 
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید
September 28, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزیددو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

نوجوانوں کو علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔

ادھر پونچھ، راجوری، کشتواڑ اور ادھمپور اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں