Tuesday, 03 December 2024, 03:38:31 pm
 
قذافی سٹیڈیم لاہورکوبہتربنانے کے منصوبے کا70فیصد کام مکمل
November 28, 2024

قذافی سٹیڈیم کو بہتر بنانے کے منصوبے کا ستر فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی جنہوں نے آج تعمیری کام پر پیشرفت کے جائزے کیلئے اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے منصوبے کے تعمیراتی کام کی رفتار اورمعیار پر اطمینان کا اظہارکیا۔

انہوں نے منصوبے کوچیمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی جو اگلے ماہ شروع ہوگی۔