Thursday, 26 December 2024, 05:00:02 pm
 
صدر اور وزیراعظم کی زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
November 28, 2024

صدرآصف علی زرداری  اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ اور باولنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

 صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی زمبابوے کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین کیا ہے۔

وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے پوری قوم کی دل جیت لئے ہیں۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کی  کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔