Sunday, 29 December 2024, 07:45:16 am
 
وفاقی کابینہ کی کاربن مارکیٹ میں تجارتی پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری
December 28, 2024

وفاقی کابینہ نے کاربن مارکیٹ میں تجارت کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی ہے جس سے کاربن کے اخراج اور موسمیاتی تبدیلیوں میں ان کے کردار کو کم کرنے کیلئے مالی وسائل کی

فراہمی میں مدد ملے گی۔

یہ منظوری اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کو انشورنس ٹربیونل کے اضافی اختیارات دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ منظوری پشاور ہائیکورٹ کے احکامات اور وزارت قانون کی سفارشات کی روشنی میںدی گئی۔

کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس دو ہزار چوبیس اور سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ اٹھارہ سو ساٹھ کی منظوری بھی دی۔