Monday, 30 December 2024, 12:37:40 am
 
چیف جسٹس کا وکلاء کی پیشہ ورانہ تربیت پر زور
December 28, 2024

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکلاء کی پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہو ں نے وکلاء کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے جدید تربیتی سہولیات اور آن لائن قانونی ذرائع تک مفت رسائی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

جسٹس یحییٰ نے فیصلہ ساز فورمز میں وکلاء کی شمولیت کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ نظام انصاف کو بہتر بنانے کے لئے پالیسی فیصلوں پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس موقعے پر مسئلہ کشمیر اوراس سے متعلقہ پالیسی امور کے قانونی پہلوئوں پر غور کے لئے آزاد جموں و کشمیر میں ایک عدالتی کانفرنس کی میزبانی کا اعلان کیا۔