Monday, 29 April 2024, 05:44:25 am
بشام حملے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،وزیر داخلہ
March 29, 2024

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بشام دہشت گرد حملے کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کے عزم کااظہارکیا ہے ۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چین کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

وزیرداخلہ نے چینی تحقیقاتی ٹیم کو واقعے کی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور مجموعی سکیورٹی کے امور بھی زیر بحث آئے ۔وزیرداخلہ نے چینی سفیر سے بھی ملاقات کی اورانھیں بشام واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت کے بارے میں بتایا ۔