Saturday, 11 May 2024, 03:29:12 pm
وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا
April 28, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار کوسراہاہے۔

ریاض میں وفاقی وزراء اوروزارتوں کے دیگرحکام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے انتھک کام کرناضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس سلسلے میں سست روی کی کوئی گنجائش نہیں اورہمیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے پاکستان میں سعودی حکومت کی سرمایہ کاری کے معاملے پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی۔