نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے سب کے لئے ڈیجیٹل ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے مشن کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرلDEEMAH AL-YAHYA سے گفتگو کرر ہے تھے۔ملاقات کے دوران انہوں نے مالی شمولیت سمیت ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل تفریق کم کرنے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لئے کثیرجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔