Wednesday, 15 May 2024, 08:09:24 am
پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے:وزیراعظم
April 29, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے اور پولیو سے پاک پاکستان کاہدف حاصل کرنے کیلئے تمام بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔

وہ آج (پیر) ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فائونڈیشن پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے اور ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس کی تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔