ایرا ن اور اومان نے خلیجی خطے میں ترقی و خوشحالی کیلئے علاقائی امن و سلامتی بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
تہران کے دورے پر آئے ہوئے اومان کے سلطان HAITHAM بن طارق AL-SAID سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔اومان کے سلطان نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی صلاحیت کے مطابق تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔ایران اور اومان کے درمیان مثبت توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے علاوہ فری زونز میں تعاون کو بڑھانے کیلئے دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔