Thursday, 07 November 2024, 05:41:43 am
 
اسرائیل نے30فلسطینی رہا کردئیے
November 29, 2023

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے بعد آج تیس فلسطینی خواتین اور بچوں کواسرائیلی جیلوں سے رہا کردیاگیا ۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جینن اوراس کے پناہ گزین کیمپوں پرچھاپے مارکر گھروں اوردیگر عمارتوں کوتباہ کردیا ہے اور تقریباً بیس فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔

چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

گزشتہ ماہ کی سات تاریخ سے جاری جنگ میں غزہ میں پندرہ ہزار خواتین اور بچے جبکہ دو سو چالیس سے زائد مغربی کنارے میں شہید ہوگئے ۔