Saturday, 27 July 2024, 08:40:57 am
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی اپنے وطن واپسی کاسلسلہ جاری
November 29, 2023

File Photo

افغانوں سمیت دیگر غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ان کے ملکوں کو باعزت اور محفوظ واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

 افغانوں کی باعزت طریقے سے  اپنے ملک واپسی کے لئے کئے گئے اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں عارضی کیمپس قائم کئے گئے ہیں جہاں انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز ایک ہزار ایک سو پچانوے افغان واپس وطن گئے ،گزشتہ سال پندرہ  اگست سے اب تک تین لاکھ پچاسی ہزار نوسو ترانوے  افغان شہری رضا کارانہ طور پر اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔