چین کی پولیس کے آٹھ رکنی وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ Than Yong Ghing کی قیادت میں آج سول سیکرٹریٹ لاہور کادورہ کیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے وفد کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم، صحت اور ماحولیات سمیت مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ شراکت میں اضافے کی خواہشمند ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابوپانے کےلئے بھی چین کے طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
چین کے وفد کے سربراہ نے کہا کہ دونوں دوست ملکوں کے درمیان وفود کے تبادلے سے دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوگا۔