Thursday, 26 December 2024, 03:56:25 pm
 
بائون ویں قومی ایتھلیٹکس چمپئن شپ ملتان میں شروع
November 29, 2024

بائون ویں قومی ایتھلیٹکس چمپئن شپ دوہزار چوبیس ملتان میں شروع ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں ایوب اسٹیڈیم میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔فخر پاکستان اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ چار روزہ چمپئن شپ میں مردوں کے چوبیس اور خواتین کے اکیس مقابلوں سمیت پینتالیس مقابلے ہوں گے۔مقابلوں میں تقریباً آٹھ سو مرد اور خواتین ایتھلیٹس اور پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پولیس، واپڈا اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ایک سو جوان حصہ لے رہے ہیں۔چمپئن شپ کے دوران متعدد مقابلے ہوں گے جو اگلے ماہ کی دو تاریخ تک جاری رہیں گے۔