شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج(اتوار) شام اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیرآزادکی صدارت میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی عمارت کی چھت پر منعقد ہوگا۔
اسی طرح زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔