Saturday, 27 July 2024, 08:39:49 am
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کثیرجہتی تعاون کے فروغ پر اتفاق
May 30, 2024

پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، سرمایہ کاری، روابط، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ Jeyhun Bayromov نے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔

اس کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈارر نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں ملک دوطرفہ سرمایہ کاری خصوصاً توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے توانائی کا مشترکہ ورکنگ گروپ کلیدی کردار ادا کرے گا۔