وزیراعظم شہبازشریف نے مارک کارنی کو کینیڈا کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کینیڈا کے وزیراعظم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہبازشریف نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاںہیں۔