فائل فوٹو
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پونچھ اور کشتواڑ کے اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں ، کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقدمات میں پھنسانے اور انہیں بغیر کسی مقدمے کے غیر معینہ مدت تک نظربند رکھنے کے بھارتی حکومت کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
پانچ اگست 2019کو مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔
دریں اثنا مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے اپنے حقوق کے مطالبے اور قابض حکام کیخلاف غم وغصے کا اظہارکرنے کیلئے متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے۔
راجوری اور جموں کے رہائشیوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی ناقص فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔