Tuesday, 08 October 2024, 07:22:52 pm
 
مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض افواج کی جانب سے حالیہ خونریزی کی مذمت
September 30, 2024

جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے شروع کی گئی حالیہ خونریزی کی مذمت کی ہے۔

پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں ایک بیان میں کولگام اور کٹھوعہ اضلاع میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے کٹھوعہ اور راجوری اضلاع میں بھارتی فوج کی مشترکہ ٹیم کی شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج تیسرے دن بھی جاری رکھیں۔

بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے پر تین نوجوانوں کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیاہے۔

بی جے پی حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری بلال احمد لون کی جائیداد ضبط کر لی۔

ضبط کی گئی جائیداد میںایک دو منزلہ رہائشی مکان اور 16مرلہ اراضی شامل ہے۔