Thursday, 31 October 2024, 03:12:05 am
 
پاکستان کا سلامتی کونسل پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے فیصلہ کن اقدامات پر زور
October 30, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے اور اسرائیلی اسلحے کی پابندی سمیت تعزیری اقدامات کرے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر دن بھر جاری رہنے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔

سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے باب ہشتم کے تحت فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کے نفاذ کے لئے سیاسی اتفاق رائے پیدا کیا جائے جس کے لئے سلامتی کونسل عالمی امن اور سلامتی کے قیام کیلئے کارروائی کرنے کی مجاز ہے۔