منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کار حکومت کی مثبت سمت اور فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔
انہوں نے بدھ کے روزاسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر چھ اعشاریہ سات فیصدپر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب دنیا پاکستان کو ایک کامیاب ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے اورانہوں نے ملکی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے مکمل ہم آہنگی پرزور دیا۔
موسمیاتی تبدیلی سے در پیش چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس امر کو اجاگر کیا کہ حکومت معاشرے میں مدافعت پیدا کرنے، بنیادی ڈھانچے کی موافقت کو بڑھانے اور پانی و خوراک کا تحفظ یقینی بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔