File Photo
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اتحاد غیر فطری ہے اور ٹوٹ پھوٹ اس کا مقدر ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مختلف نقطہ نظر رکھنے والے لوگ این آر او اور اپنے مقدمات میں رعایت حاصل کرنے کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی چھتری تلے جمع ہوگئے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان ڈیموکریٹک کے بیانیے سے الگ ہوچکی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ اگر وہ اسمبلیوں سے استعفے دینے میں سنجیدہ ہوتے تو وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش نہ رکھتے ۔