آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیارہ کلو گرام مائع پٹرولیم گیس سلنڈر کی قیمت میں سینتالیس روپے تینتالیس پیسے کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت جنوری دوہزارپچیس میں دوہزارنوسورترپن روپے چھتیس پیسے ہوگی جو دسمبردوہزارچوبیس میں تین ہزار اناسی روپے تھی۔
یہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں ایک اعشاریہ پانچ آٹھ فیصدکی کمی ہے۔