بے نظیر انکم سپورٹ نے رواں ماہ سے بے نظیر کفالت کی سہ ماہی قسط کی رقم ساڑھے دس ہزار سے بڑھا کرساڑھے تیرہ ہزار کر دی ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے آج(بدھ کو) اسلام آباد میں ایک تقریب میں اس بات کا اعلان کیا۔
انہوں نے نئے سال دوہزار پچیس کو بے نظیر ہنرمند پروگرام کے نام کر دیا جس کا مقصد مستحق خاندانوں کو عالمی رجحانات سے منسلک مختلف شعبوں میں ہنر فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت پسماندہ طبقوں کو ایمانداری، جذبے اور عزم کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے پلیٹ فارم فراہم کر کے انہیں خدمات فراہم کرے گی۔