نادرا نے دس سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے خصوصی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ بی فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر متعارف کرائے گئے سکیورٹی فیچرز کے تحت اب دس سال سے زائد بچوں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر بی فارم کے لازمی اجزاء ہوں گے۔
اس موقع پر اپنے ریمارکس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اور غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔
اس سے جعلی شناختی کارڈ کے اجرا، غیر قانونی پاسپورٹ اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
ان خصوصی فارموں کا اجراء اس ماہ کی 15 تاریخ سے مرحلہ وار شروع ہو جائے گا۔