چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تمام سیاسی جماعتوں پرزوردیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے متحد ہوجائیں۔
انہوں نے ملتان میں نماز عید ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی اجتماعی کاوشوں کی متقاضی ہے ۔امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے مخیرافراد پر زوردیا کہ وہ اس موقع پر غزہ کے فلسطینیوں کو یاد رکھیں انہوں نے یہ بات زوردے کر کہی کہ کشمیریوں اور خصوصاً نوجوان شہدا کی قربانیوں کوہرگزفراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے ملک وقوم کے تحفظ کیلئے عظیم قربانیاں دینے پر پاک فوج کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔