پاک فوج نے لاہور کے دیہی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
کیمپ میں اطفال اور خواتین کی صحت کے ماہرین شامل تھے۔
دیہی علاقوں کے کل 1182 افراد نے فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا۔
کیمپ میں جلد کے امراض، آنکھ، کان، ناک اور گلے کی بیماریوں سمیت مختلف بیماریوں کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔
مریضوں کو مفت ادویات کے علاوہ غذائی سپلیمنٹس بھی فراہم کی گئیں۔
مقامی لوگوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔