محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباداورمظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تیس
کراچی ستائیس
پشاور انتیس
کوئٹہ بائیس
گلگت بیس
اورمری سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پرابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ لیہہ اور پلوامہ میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میںانیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ آٹھ، پلوامہ اور شوپیاں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔۔