وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے نوجوانوں کی مضبوط کردار سازی اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے انہیں حضور اکرم حضرت محمد ۖ کی سیرت طیبہ اور تعلیمات سے آگاہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیر اہتمام سیرت النبی ۖ کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اطلاعات نے حضور اکرم حضرت محمد ۖ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔