کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی شناخت کو تبدیل کرنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوآبادیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ طرزِ عمل مقامی آبادی، ثقافت اور سیاسی شناخت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
حریت کانفرنس نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی جانب سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بہادر اور ثابت قدم کشمیری بھارت کے مذموم عزائم ناکام بنا دیں گے۔