Wednesday, 09 September 2026, 02:21:35 pm
 
ملک کے دیگر علاقوں کی طرح چترال کے عوام نے بھی نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی
September 09, 2026

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح چترال کے عوام نے بھی نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی۔

عوام کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار ترقی، متوازن علاقائی خوشحالی اور موثر حکمرانی کے لیے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے چترال کے شہریوں کا کہنا ہے کہ رقبے کے لحاظ سے چترال ایک وسیع ضلع ہے، دیر اور سوات کو ملا کر الگ صوبہ بنانا اچھا فیصلہ ہوگا۔

موجودہ انتظامی نظام میں وزیراعلی اور صوبائی حکام تک عام شہریوں کی رسائی انتہائی دشوار ہے، شہری۔

انتظامی یونٹس یا چھوٹے صوبے بننے سے عام شہریوں کی سرکاری حکام تک رسائی ممکن ہوگی، شہری۔

چھوٹا صوبہ تشکیل پانے سے نہ صرف چترالی عوام بلکہ پورے ملک پر خوشگوار اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے، شہری۔

نئے انتظامی فریم ورک اور چھوٹے صوبوں کا قیام قومی اور مقامی مفاد میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگا، شہری۔

نئے انتظامی فریم ورک سے عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔