تیئسویں ہیلتھ ایشیاء انٹرنیشنل نمائش اور کانفرنسز کل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی جائے گی۔
اس ایونٹ کا انعقاد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، وزارتِ قومی صحت اور ایـکامرس اینڈ گیٹ وے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
ایونٹ میں عالمی ماہرین، طبی ادارے، دوا ساز کمپنیاں اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔
نمائش میں صحت کے شعبے سے وابستہ 400 سے زائد برانڈز اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کریں گے۔
ایونٹ میں چین، ترکیہ، ایران، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔