فائل فوٹو
آزاد کشمیر میں ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لینے، ان پر عملدرآمد تیز کرنے اور مناسب اقدامات یقینی بنانے کے لیے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اجلاس ہوا۔
اسحاق ڈار نے زیرِ غور اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ کوششیں آزاد کشمیر کے عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کی صورت میں بار آور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود وزیراعظم محمد شہباز شریف، حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کی اہم ترجیح ہے۔