Friday, 11 September 2026, 02:49:55 pm
 
وزیراعظم کی تجارت میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنے، برآمدات کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت
September 10, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے تجارت کے عمل میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنے، کاروباری لاگت کم کرنے اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں تجارتی سہولت بورڈ کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور تجارت و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی سہولت کاری کے ذریعے پاکستان کو علاقائی اور عالمی رسد کے نظام کا مؤثر حصہ بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔