پاکستان کے آئی ٹی شعبے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے حوالے سے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانا وزیراعظم اور حکومت پاکستان کی ترجیح ہے، جس میں زیادہ کارکردگی، رسائی میں آسانی اور شہریوں کے لیے سہولت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔