Friday, 11 September 2026, 02:49:55 pm
 
وزیر اقتصادی امور کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنانے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
September 10, 2026

اقتصادی امور کے وزیر احد چیمہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قابل عمل قومی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے قابل بنانے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت قابل عمل منصوبوں کی تیاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں مین لائن ون ریلوے منصوبے، کھاریاں راولپنڈی موٹروے اور سی ڈی اے کی جانب سے تجویز کردہ کئی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں گندھارا کلچر منصوبہ اور کیپیٹل ہسپتال کی توسیع بھی شامل ہے۔