وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان کے لیے مسلسل تعاون اور روابط کو سراہا ہے۔
انہوں نے یہ بات گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو میں کہی جس نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی قیادت صنفی مساوات ڈویژن کی صدر ڈاکٹر انیتا زیدی اور گلوبل پالیسی اینڈ ایڈووکیسی ڈویژن کی عبوری صدر Kalpana Kochhar نے کی۔
ملاقات میں آبادی میں اضافے اور ماں اور بچے کی صحت، غذائیت، غربت اور لڑکیوں کی تعلیم پر اس کے اثرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ میں اس کی مالی معاونت، فنی مہارت اور معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔