Friday, 11 September 2026, 03:14:24 pm
 

مزید خبریں

 
جنگ ستمبر 1965 کے شہدا کو قوم کا سلام، قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی
September 11, 2026

جنگ ستمبر 1965 کے گیارہویں روز وطن کے دفاع میں لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیا الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ نے دشمن کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان سیالکوٹ کے محاذ پر کمانڈنگ آفیسر تھے، جہاں ٹینکوں کی شدید لڑائی جاری تھی۔ وہ دشمن کی گولیوں کا نشانہ بنے اور جامِ شہادت نوش کیا۔ انہیں بعد از شہادت ستارہ جرات سے نوازا گیا۔

میجر ضیا الدین احمد عباسی بھی سیالکوٹ میں تعینات تھے، جہاں بھارتی فوج نے بھرپور حملہ کر رکھا تھا اور اس کا اگلا ہدف وزیرآباد تھا۔ میجر ضیا الدین احمد عباسی دشمن کی پیش قدمی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے اور دلیرانہ قیادت کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ وہ اپنے ٹینک پر کھڑے تھے کہ دشمن کے فائر کی زد میں آکر شہید ہوگئے۔ انہیں بھی بعد از شہادت ستارہ جرات سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ حسین شاہ بھی دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے اور انہیں بعد از شہادت ستارہ جرات سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیا الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ کی عظیم قربانیاں جنگ ستمبر 1965 کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔