Sunday, 13 September 2026, 09:15:18 am
 
بلوچستان میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس، وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے اقتصادی ترقی اور امن و امان سے متعلق اہم بریفنگز
September 12, 2026

بلوچستان میں صوبے کے سماجی و اقتصادی شعبوں، معدنیات و کان کنی اور امن و امان کے حوالے سے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا۔

وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بلوچستان حکومت کی اہم حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک اور بریفنگ میں شرکاء کو بلوچستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے کی استعداد اور جاری منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے شرکا ء کی جانب سے کئے گئے کئی سوالات کے جوابات دیے اور مختلف شعبوں سے متعلق اُمور پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔