Sunday, 13 September 2026, 09:14:45 am
 
پنجاب کے ہر شہر، گاؤں کی ترقی حکومت کا مشن ہے: مریم نواز
September 12, 2026

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے ہر شہر اور گاؤں کی ترقی اور بہتری ان کی حکومت کا مشن ہے۔

وہ آج لاہور میں پاکپتن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کے ایک وفد سے گفتگو کر رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پنجاب کو ایک بہتر اور زیادہ ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔

انہوں نے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت کی کڑی نگرانی کی جائے۔