Sunday, 13 September 2026, 10:29:48 am
 
غاروں اور قدرتی چٹانوں'' کاسٹ'' کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
September 13, 2026

زیر زمین حل پذیر چٹانوں کے تحلیل ہونے سے بننے والی غاروں اور پوشیدہ قدرتی مناظر ''کاسٹ'' کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

غاریں اور مخصوص زمینی ساخت کے کاسٹ علاقے کرہ ارض کے تقریباً ایک چوتھائی حصے پر پھیلے ہوئے ہیں اور ایک ارب سے زائد لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرتے ہیں۔

اس سال دن کا موضوع ہے: '' غاروں اور کاسٹ کے پائیدار انتظام کی دریافت، آگاہی اور اس کا تحفظ کرنا۔''