Sunday, 13 September 2026, 10:29:29 am
 
پاکستان اور افریقی ممالک کا دوطرفہ تجارت کا حجم پندرہ ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
September 13, 2026

پاکستان اور افریقی ممالک نے دو ہزار تیس تک دوطرفہ تجارت کا حجم پندرہ ارب ڈالر تک بڑھانے اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ عزم پاکستان افریقہ اقتصادی کونسل کی اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں کیا گیا۔

دونوں جانب سے باہمی سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کا عزم بھی دہرایا گیا۔

تقریب میںروانڈا، ماریشس، مراکش، زمبابوے، سوڈان، کینیا اور ایتھوپیا سمیت مختلف افریقی ممالک کے سفرائ، ہائی کمشنرز اور قونصل جنرلز نے شرکت کی۔

مقررین نے افریقہ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے نمایاں امکانات کے حامل اہم پاکستانی شعبوں کو اجاگر کیا ۔